شوبز کی کسی شخصیت کو صوبہ میں پولیو کے لئے سفیر مقرر نہیں کیا،عاطف رحمان

پیر 21 مئی 2018 17:22

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 21 مئی 2018ء)ایمر جنسی آپریشن سنٹر خیبر پختو نخوا کے کوآرڈینیٹر عاطف رحمان نے کہا ہے کہ شوبز کی کسی شخصیت کو صوبہ میں پولیو کے لئے سفیر مقرر نہیں کیا گیا ہے اور فلم وسٹیج کی اداکارہ مہک نورکوپولیو کے لئے سفیر مقرر کئے جانے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

یہ با ت انہوں نے پیر کے روز میڈیا سے غیررسمی بات چیت کے دوران کہی انہوں نے ای اوسی کے زیر اہتمام صوبہ خیبر پختو نخوا میں پولیو کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی کامیاب کاوشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

سٹیج اور فلم کی اداکارہ مہک نور کو خیبرپختو نخوا کے لئے پو لیو سفیر مقرر کئے جانے کی خبروں سے متعلق سوال کے جواب میں عاطف رحمان نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مہک نور کو نہ تو پولیو کے لئے سفیر مقرر کیا گیا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ انہو ں نے کہا کہ انسداد پولیو ایک انتہائی اہم اور حساس قومی پروگرام ہے اور میڈیا کے معزز دوست غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت سے قبل ای او سی کے میڈیا سیل سے تصد یق کر یں۔

متعلقہ عنوان :