شیخ زید ہسپتال میں سات سالہ پیدائشی نابینا بچے کی آپریشن کے بعد نظر بحال ہو گئی

پیر 21 مئی 2018 23:22

رحیم یارخان ۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 21 مئی 2018ء) پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی کی قیادت میں آئی وارڈ شیخ زاید ہسپتال میںچک 73/P صادق آباد کے رہائشی سات سالہ پیدائشی نابینا بچے سراج احمد کو پیچیدہ آپریشن کے بعدقیمتی لینز لگا دیا گیا، بچہ پہلی مرتبہ اپنی ماں کو دیکھ کر فرط جذبات سے اس سے لپٹ گیا۔

وارڈ میں موجود اپنے والد اور والدہ کو دیکھنے کے بعد بچے اور والدین کی خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا۔بہترین علاج معالجے اور سہولیات فراہم کرنے پر بچے کے والدین نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبارک علی چوہدری ، ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی، ایچ او ڈی ڈاکٹر صلاح الدین عربی اور آئی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹرز کو دعائیںدیں۔ کامیاب آپریشن کے بعدپرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال ڈاکٹر مبارک علی چوہدری نے آئی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور بچے کی خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وہ بچے کے والدین سے ملے ۔ والدین نے بچے کی نظر کی بحالی پر پرنسپل و آئی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل نے ڈاکٹر صلاح الدین عربی اور پوری ٹیم کو شاباش دی اور آئی ڈیپارٹمنٹ کے کام کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک معصوم بچے کی بحالی نظر اور اس کی ماں کو دیکھنے کی معصوم خواہش کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کالج آف آپتھالمالوجی اینڈالائیڈ ویژن سائنسز لاہور اور سی پی ایم پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے بچوں کے آپریشنز کیلئے بیش قیمت لینز عطیہ کیے۔

متعلقہ عنوان :