آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا، فیصلہ عوام کی مشاورت سے کیا ہے، فیصل زمان (جہازوں والا)

جمعرات مئی 11:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان (جہازوں والا) نے آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ فیصلہ حلقہ کے عوام کی مشاورت سے کیا ہے، ہماری سیاست کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے اور اسی جذبہ کے تحت وہ میدان سیاست میں رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان (جہازوں والا) نے گذشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وہ غازی کے حلقہ پی کے 42 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، یہ ان کا فیصلہ نہیں بلکہ ان کے حلقہ کی عوام کا مشترکہ فیصلہ ہے اور وہ اپنے حلقہ کی عوام کی رائے کو رد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ فیصل زمان نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں بھی اپنے حلقہ کی مشاورت سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب بغیر کسی ثبوت کے تحریک انصاف کی طرف سے الزام تراشی سے سارے حلقہ کے عوام کی بے عزتی کی گئی ہے، لوگوں کی رائے کا احترام ہمارا فرض ہے۔

Your Thoughts and Comments