تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے خصوصی کمیٹی سے منظوری لینا لازمی قرار

منگل 29 مئی 2018 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ تحریک انصاف میں سیا سی رہنمائوں کی دھڑ ادھڑ شمولیت کے بعد پارٹی نے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ ہے کہ اب تک تحریک انصاف میں 125 شمولتیں ہوچکی ہیں لیکن اب چیئرمین عمران خان نے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جس میں میں شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین ،چوہدری سرور ،عارف علوی ،یار محمد رند اور عاطف خان کمیٹی میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف میں شمولیت کا پہلے خصوصی کمیٹی جائزہ لیکر منظوری دے گی جس کے بعد پارٹی شمولیت ہو گی۔