پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلی سندھ کے لئے عبد اللہ حسین ہارون کا نام تجویز کردیا،ڈاکٹر عارف علوی

منگل 29 مئی 2018 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء)صدر پی ٹی آئی سندھ و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلی سندھ کے لئے عبد اللہ حسین ہارون کا نام تجویز کردیا۔

(جاری ہے)

عبداللہ حسین ہارون ایماندار اور دیانت دار انسان ہیں, جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کیا ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ عبداللہ حسین ہارون اچھی شخصیت کے حامل اور ماضی بے داغ ہے۔عبداللہ حسین ہارون اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر رہے اور ہر فورم پر پاکستان کا مقدمہ لڑا ہے۔ہم نے اپنی تجویز اپوزیشن لیڈر سندھ خواجہ اظہار الحسن کو بھی پیش کردی ہے۔