نل کے پانی کو آب زمزم کے نام سے فروخت کرنے والا مصری گرفتار

خالی بوتلوں کی بڑی تعداد برآمد،ملزم کو تحقیقات کے واسطے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا

اتوار 3 جون 2018 16:20

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء)مصر کے شہر اسکندریہ میں سکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک لائبریری کے مالک کو گرفتار کر لیا جو شیشے کی بوتلوں میں نل کا پانی بھر کر انہیں آب زمزم کے نام سے مہنگے داموں فروخت کر رہا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق محرم بک کے علاقے میں ایک لائبریری کا 39 سالہ مالک بنا کسی اجازت نامے کے پانی بھر کر انہیں قیمت کے عوض شہریوں کو فروخت کرتا رہا۔

(جاری ہے)

یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ لائبریری کا مذکورہ مالک جن بوتلوں میں یہ پانی بھرتا ہے اس پر آب زمزملکھا ہوتا ہے۔ اس پانی کو لوگوں کو مہنگے داموں فروخت کر کے وہ بھاری منافع کماتا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعلقہ پولیس فورس نے لائبریری پر چھاپہ مارا اور وہاں سے مختلف حجم کی پانی کی بوتلیں اور بڑی تعداد میں اسٹیکرز قبضے میں لے لیے۔ ان اسٹیکرز پر آب زمزم تحریر تھا۔ ان کے علاوہ خالی بوتلوں کی بھی ایک بڑی تعداد برآمد کر لی گئی۔ملزم کو تحقیقات کے واسطے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :