نیا وکیل کب کرینگے،جج بشیر،مشاورت کے بعد بتائوں گا،نواز شریف

پیر جون 20:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء) احتساب جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وکیل نے اپناوکالت نامہ واپس لے لیا ہے اب آپ نیا وکیل کرینگے اور کب تک یہ ہوگا میاں نواز شریف نے جواب دیا کہ مشاورت کے بعد بتائوں گا اس موقع پر احتساب جج محمد بشیر نے کہا کہ آج بروز منگل آپ کی تاریخ ہے میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ سے پیش ہوں گے دو تین دن کا وقت دیں معزز جج نے کہا کہ سماعت کی تاریخ پہلے سے فکس ہوچکی ہے اور ایون فیلڈ ریفرنس ریفرنس پر دلائل ہونے ہیں اس پر میاں نواز شریف بغیر جواب دیئے کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے ۔

Your Thoughts and Comments