کیوبا،سفارتکار کے گھر سے آنے والی پرسرار آوازوں کا سراغ لگانے کی تحقیقات روک دی گئی،نفسیاتی بیماری وجہ قرار

پیر 11 جون 2018 16:53

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 11 جون 2018ء)کیوبا میں ایک امریکی سفارت کار کے گھر سے آنے والی پرسرار آوازوں کا سراغ لگانے کی تحقیقات روک دی گئی، واقعہ سفارت کار کی نفسیاتی بیماری کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقگزشتہ ماہ کیوبا میں ایک امریکی سفارت کار کے گھر سے آنے والی پرسرار آوازوں کا سراغ لگانے کی تحقیقات روک دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کیوبا کے محکمہ خارجہ کے مطابق ، خاتون امریکی سفارت کار کے گھر سے آنے والی پرسرار آوازوں کا کوئی وجود نہیں ملا اور خیال ہے کہ یہ واقعہ سفارت کار کی نفسیاتی بیماری کا نتیجہ ہو سکتی ہے ۔یاد رہے کہ امریکی حکام نے اپنے دو سفارت کاروں کو واپس بلا تے ہوئے ان کے دماغی تجزیات کیے تھے ۔ اس سے پیشتر بھی امریکی سفارت خانے کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے 21 افراد کی قوت سماعت و بصارت سونک حملوں کا شکار ہونے کا دعوی کیا گیا تھا جس کے بعد امریکہ نے اپنے سفارتی عملے میں کمی کر دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :