شریف خاندان ایون فیلڈ کے علاوہ بھی لندن میں اربوں روہے کی جائیداد کا ملک نکلا

برطانوی اخبار نے شریف خاندان کی اربوں روپے جائیداد کی تفصیلات جاری کر دیں

اتوار 24 جون 2018 14:17

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 24 جون 2018ء) شریف خاندان ایون فیلڈ کے علاوہ بھی اربوں روپے جائیداد کا مالک نکلا۔برطانوی اخبار نے شریف خاندان کی ارپوں روپے جائیداد کا بھانڈا پھوڑ دیا۔برطانوی اخبار نے شریف خاندان کی لندن میں موجود جائیداد کی تفصیلات جاری کر دی۔ برطانوی میڈیا رپورٹ میں لندن کے علاقے مے فیئر میں موجود ایون فیلڈ پراپرٹیز کا ذکر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہاں موجود 4 فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت میں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 1993 سے جب بھی وہ لندن آتے ہیں تو انہیں فلیٹوں میں قیام کرتے ہیں جن کی مالیت کم از کم 7 ملین پاؤنڈ ہے۔رپورٹ میں شریف خاندان کی فلیٹوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں اور ساتھ میں ان کی مالیت بھی بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شریف خاندان نے لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں محلات بنا رکھے ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نے چار پرتعیش ترین اپارٹمنٹس پر مشتمل محل تعمیر کیا۔

نواز شریف کے اس محل کی قیمت تقریباً ستر لاکھ پاؤنڈز ہے، نواز شریف نے اس محل میں اپنے دوبیٹوں، صاحبزادی اور داماد کو حصہ دار بنا رکھا ہے، نواز شریف کا محل ان جائیدادوں میں سے ایک ہے جو روسی رؤسا کے علاوہ کسی نے کھڑی نہیں کیں۔جب کہ کیڈگن اسکوئر لندن میں 2.4 ملین برطانوی پاؤنڈ مالیت کی جائیداد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی جائیدادوں کی مجموعی قیمت تقریباً 32 ملین پاؤنڈز کے برابر ہے۔

جب کہ پاکستا ن تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی اس متعلق ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہمزید پڑھئے!کرپٹ حکمرانوں اورانکےخاندانوں نےمنی لانڈرنگ سےپاکستانی قوم کی دولت پرکیسےڈاکاڈالا؟ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شریف خاندان پر کڑی تنقید کی اور برطانوی میڈیاکی ایک خبر کو سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا۔
یاد رہے شریف خاندان کو اس وقت نیب میں بھی کئی مقدمات کا سامنا ہے جس میں ایون فیلڈ ریفرنس بھی شامل ہے۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز اب تک 80 سے زائد پیشیاں بگھت چکی ہے۔