ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی ای) کے زیر اہتمام لاہور میں پاکستان لیڈر شپ کنورسیشن 2018ء مباحثہ،

7 فیصد تک جی ڈی پی کی ترقی اور عالمی مسابقتی انڈیکس و کاروبار کرنے کی آسانیوں کیلئے 50 سرفہرست اشاریوں میں پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کیلئے عزم کا اظہار

منگل 27 مارچ 2018 15:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی ای) کے زیر اہتمام پاکستان لیڈر شپ کنورسیشن 2018ء مباحثہ اسلام آباد اور کراچی میں انعقاد کے بعد لاہور میں منعقد ہوا۔ ایونٹ میں اے سی سی اے کے ممبران نے 7 فیصد تک جی ڈی پی کی ترقی اور عالمی مسابقتی انڈیکس و کاروبار کرنے کی آسانیوں کیلئے 50 سرفہرست اشاریوں میں پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کیلئے عزم کا اظہار کیا۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لاہور میں منعقد ہونے والا اے سی سی اے پاکستان لیڈر شپ کنورسیشن (پی ایل سی) 2018ء اسلام آباد اور کراچی میں اس سے قبل منعقد ہونے والی کانفرنس کی سیریز کا آخری ایونٹ تھا۔ کنورسیشن کا موضوع ’’ابھرتے ہوئے پاکستان کے لئے مشترکہ وژن‘‘ تھا جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں اقتصادی نمو و سماجی ترقی کیلئے پالیسی کی تشکیل تھا۔

(جاری ہے)

او سی سی آئی اور سی ای او نیسلے پاکستان لمیٹڈ برونو اولائیر ہوئک، اخوت فائونڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب، سی ای او، پی بی آئی ٹی جہانزیب برانا، انوویٹ لمیٹڈ پاکستان کے سی ای او اور چیئرمین حسنین شیخ‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر/سی پیک کوآرڈینیٹر، وزارت منصوبہ بندی و ترقیات حسن دائود بٹ، سی ای او rozee.pk مونس رحمان، ایم ایل سی سی کے سینئر پارٹنر عمر ظہیر میر اور FINCA کی برانچ لیس بینکنگ کے بزنس ہیڈ طغرل ٹی علی نے ابھرتے ہوئے پاکستان اور اہم تذویراتی اقدامات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جو ان کے اداروں میں اختیار کی جا رہی ہیں۔

مباحثہ کے رہنمائوں اور مندوبین کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ اس ایجنڈے پر عمل کرنے کا مطلب نجی اور سرکاری شعبہ کے درمیان تعاون ہے۔ اے سی سی اے نے ملک کو اقتصادی استحکام کے حصول کی جانب گامزن کرنے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے۔ اہم امور میں سے ایک یہ ہے کہ ان دنوں ہر کوئی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ اے سی سی اے بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ اپنی عالمی رسائی کیلئے کردار ادا کر رہا ہے۔

اے سی سی اے کلیدی توجہ مرکوز کرنے والے معاملات میں مختلف تحقیقات کر رہا ہے۔ حال ہی میں اے سی سی اے نے دو رپورٹس کا اجراء کیا جن میں سے ایک چینی نقطہ نظر اور دوسری مکمل طور پر سی پیک کے تحت پاکستان کے لئے مواقع کے بارے میں ہے۔ تبدیلی کے دیگر عوامل برآمدی خدمات، پیشہ ورانہ و تکنیکی مہارت سمیت اثرات پیدا کر سکتے ہیں۔ جس حد تک خدمات اور بی پی او کا اشتراک ہوا ہے وہ آج کی ادارہ جاتی فطرت کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیں گی اور اسے کم نہیں کیا جا سکے گا۔

اے سی سی اے ٹیلنٹ کے انتظام اور آئوٹ سورس ماڈلز یا مشترکہ خدمات کو اختیار کرنے کے لئے کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنے والا ایک اہم لیڈر ہے۔ اے سی سی اے عوامی مفاد میں کام کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کاروبار بہتری کے لئے ایک قوت کے طور پر کام کریں اور یہ صرف اسی صورت ہو سکتا ہے کہ یہ مضبوط اخلاقیات اور پیشہ ورانہ معیارات پر چلیں۔

اے سی سی اے کے دنیا بھر میں دو لاکھ سے زائد ممبران ہیں اور یہ ممبران پیشوں کی تعمیر اور معاشرے کو زیادہ شفاف و منصفانہ بنانے کے لئے دنیا بھر میں کام کر رہے ہیں۔ اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ ساجد اسلم نے کہا کہ اے سی سی اے عوامی قدر کیلئے ایک مضبوط چیمپئن کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور یہ اخلاقیات پر مبنی کاروباروں کو فروغ دینے اور معیشت کی ترقی کیلئے کردار ادا کرتا ہے۔ اس طرح کے سیشنز اے سی سی اے کے علوم کے تبادلہ اور صلاحیتوں کی تعمیر کے لئے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات  کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امورطلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل ہم نصابی مقابلہ جات 2024  کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امورطلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل ہم نصابی مقابلہ جات 2024 کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ’ مصنف سے ملاقات‘پر سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ’ مصنف سے ملاقات‘پر سیشن کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی پشاور،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدرات ایف اینڈ پی سی کے حوالے سے اجلاس

زرعی یونیورسٹی پشاور،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدرات ایف اینڈ پی سی کے حوالے سے اجلاس

اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط