پاکستانی طالبہ نے فرانس کے البرٹ کالج کی طرف سے کیبرج یونیورسٹی میں ذہانت کے بل بوتے پر سکالر شپ حاصل کرلیا

جمعہ 8 اگست 2014 16:01

پیرس ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2014ء)پاکستانی طالبہ زاہرہ اقبال فرانس کے البرٹ کالج کی طرف سے کیبرج یونیورسٹی سے ملحق انٹرنیشنل کالج میں ذہانت کے بل بوتے پر سکالر شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، انتظامیہ نے یہ اعزاز حاصل کرنے والی اپنے کالج کی واحد طالبہ کی ذہانت کا اعتراف کرتے ہوئے والدین کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا اور پاکستانیوں کی ذہانت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی واقعی محنتی اور لائق ہوتے ہیں۔

طالبہ نے مختصر عرصہ میں فرنچ زبان کے ڈپلومہ کے امتحان میں دوسری اور کالج امتحانات میں پہلی پوزیشن لینے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی طالبہ زاہرہ اقبال کچھ عرصہ قبل والدین کے ہمراہ پاکستان سے فرانس کے دوسرے بڑے شہر مرسائل منتقل ہوئی تھی جہاں اسے البرٹ کالج میں داخل کرایا گیا پاکستان ، بھارت، افغانستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت پورے ریجن سے کوئی طالبہ اس کے ساتھ زیر تعلیم نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی طالبہ کو فرنچ زبان نہ آنے، نصاب مختلف ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس نے اپنی پاکستانی شناخت کو برقراررکھتے ہوئے قومی روایتی لباس زیب تن کئے رکھا اور ساتھی طالبات کی ہنسی اور طنزیہ جملوں کو خاطر میں لائے بغیرتعلیم پر توجہ مرکوز رکھی زاہرہ اقبال کے مطابق کالج کے اوئل دن انتہائی مشکل اور پریشانی کا باعث بنے جس پر وہ کبھی کبھار دلبرداشتہ بھی ہو جاتی مگر والدین نے اسے حوصلہ دیا کہ پڑھائی کے میدان میں اپنے اوپر ہنسنے والوں کو پیچھے چھوڑو ہمت مت ہارو والدین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پہلے اس نے کالج کے امتحانات میں اول پوزیشن لی جسکے بعد کالج کی اساتذہ محترمہ فر مادیس اور محترمہ قینتا نے پاکستانی طالبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ طالبہ کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی پچیاں بہادر اور تعلیم کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں۔

ٹیچرزنے طالبہ کے نظم و ضبط، اساتذہ کے احترام اور پڑھائی پر خصوصی توجہ دینے کی بھر پور تعریف کی۔ زاہرہ اقبال نے پہلے فرنچ زبان کے ڈپلومہ کا امتحان دیا اس میں جرمنی، پرتگال، اٹلی، مراکش، الجزائر، تیونس، روس، کوسوو، البانیہ ، ترکی ، میکسیکو سمیت دیگر ممالک کے طلبہ بھی شامل تھے پاکستانی طالبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی البرٹ کالج کی انتظامیہ ہر سال اپنے کالج سے پانچ ذہین طلبہ کو منتخب کرتی ہے جنہیں انٹرنیشنل کالج میں سکالر شپ کیلئے بھجوایا جاتا ہے ان پانچ طلبہ میں پاکستانی طالبہ کا نام سر فہرست تھا ۔

مقابلے کے امتحان کیلئے صوبہ بھر سے تقریباً 700 طلبہ شرکت کرتے ہیں جن میں صرف 130 طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا جاتا ہے ۔ صوبہ مرسائل کے خوبصورت شہر لیون میں واقع انٹرنیشنل کالج دنیا کی تیسری جبکہ برطانیہ کی سب سے بڑی کیمرج یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہے جس میں فرانس سمیت دنیا بھر کے ذہین طلبہ کو مقابلے کے امتحان کے بعد داخلہ دیا جاتا ہے ۔

پاکستانی طالبہ زاہرہ اقبال نے اس امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی اور انٹرنیشنل کالج میں داخلہ کیلئے کامیاب قرار پا نے والی ا لبرٹ کالج کی واحد طالبہ کا اعزاز حاصلکیا جسے۔ البرٹ کالج کی پرنسپل نے طالبہ اور اسکے والدین کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا اور اس موقع پر کالج کی پرنسپل محترمہ شیش نے کہا کہ زاہرہ اقبال نے سکالر شپ حاصل کی کر کے البرٹ کالج کا نام روشن کیا ہے پاکستانی واقعی لائق اور محنتی ہوتے ہیں ۔

ہمیں پاکستانی طالبہ کے اس کارنامے پر فخر ہے ۔ پاکستانی طالبہ کے والد ظفر اقبال کے مطابق ان کی بیٹی نے ایک سال سے کم عرصہ میں محنت لگن اور اپنے قومی تشخص پر ثابت قدم رہتے ہوئے تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کر کے ثابت کیا کہ زبان لباس ، اجنبیت راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے اگر جذبہ اور جنون ہو تو انسان اپنے لباس ، اپنی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے بھی دنیا میں نا ممکن کو ممکن بنا سکتا ہے-

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘ پردو روزہ کانفرنس

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘ پردو روزہ کانفرنس

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن پر تقریب

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن پر تقریب

پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایس سی سپلیمنٹری کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایس سی سپلیمنٹری کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے  مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

جی سی یونیورسٹی میں اردو زبان وادب کے رحجانات پر طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی میں اردو زبان وادب کے رحجانات پر طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس کے زیر اہتمام ڈی وی ایم سا لا نہ عشا ئیہ کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس کے زیر اہتمام ڈی وی ایم سا لا نہ عشا ئیہ کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں حنوط کاری پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں حنوط کاری پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے  68ویں اجلاس کا دوسرا سیشن

اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے 68ویں اجلاس کا دوسرا سیشن

کراچی سینٹرل جیل سے بھی 22 طلبہ میٹرک کے امتحانات میں شریک

کراچی سینٹرل جیل سے بھی 22 طلبہ میٹرک کے امتحانات میں شریک

سپریم کورٹ ، جامعات میں وائس چانسلرزکی تقرری پرایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب،یونیورسٹیز سے بجٹ کی تفصیلات ..

سپریم کورٹ ، جامعات میں وائس چانسلرزکی تقرری پرایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب،یونیورسٹیز سے بجٹ کی تفصیلات ..

امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے خود کار ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرادیا گیا ، چیئرمین بلوچستان ..

امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے خود کار ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرادیا گیا ، چیئرمین بلوچستان ..