35 ہزار مدارس، صرف 8 ہزار رجسٹرڈ، طلبا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان دینے کے پابند ہوں گے

مدارس کے طلبا کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی دیناہوں گے ، مدارس کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے، شفقت محمود

جمعہ 8 اکتوبر 2021 16:11

35 ہزار مدارس، صرف 8 ہزار رجسٹرڈ، طلبا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان دینے کے پابند ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) وفاقی حکومت نے مدارس کے طلبہ کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان دلوانے کا پابند بنانے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر کے 35 ہزار سے زائد مدارس میں سے 25 ہزار مدارس رجسٹرنہیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ جو مدارس رجسٹر نہیں ہوں گے ان کو بند کر دیں گے، اس پر عملدرآمد بتدریج کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ مدارس کے طلبا کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی دیناہوں گے ، اس حوالے سے مدارس کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ جب رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوجائے گی، اس کے بعد جو انکارکرے گا اسے بند کرنے کا سوچیں گے، مدارس میں زیر تعلیم طلباء میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان بھی دیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیرتعلیم نے چیئرمین نیب اور پنڈورا پیپرز سے متعلق اپوزیشن کے تمام تحفظات مسترد کردیئے، انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ہر چیز کو مسترد کرتی ہے،وزیر اعظم نے استعفیٰ دینے کی بات وزیر اعظم کے عہدے کے لئے کی جب نواز شریف وزیر اعظم تھے۔

مستعفی ہونے کا مطالبہ اس لیے تھا کہ نواز شریف وزیر اعظم ہوتے ہوئے اثر انداز ہو سکتے تھے، اس مرتبہ معاملے کی تحقیق وزیراعظم کی انسپکشن کمیٹی کر رہی ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ انسپیکشن سیل صرف یہ تفریق کریگا کہ کون سے کیسز ایف بی آر اور کون سے نیب یا ایف آئی اے کے پاس بھیجے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کسی نے غیر قانونی طور پر منی لانڈرنگ کی یا منی ٹریل ثابت نہیں کر سکتے تو ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔

زیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کے معاملے پر اپوزیشن میں نہ مانوں کی پالیسی پر گامزن ہے ،جب یہ قانون بنا تو اس میں بہت بڑا سقم تھے جن کو دور کرنے کا پچھلی حکومتوں کو خیال نہیں آیا،اگر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف اتفاق نہیں کرتے تو اگلے لائحہ عمل کا ذکر ایکٹ میں موجود نہیں،ہم نے یہ کہا اگر اتفاق نہیں ہوتا تو پھر پارلیمانی کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی،ہم نے فیصلہ کرنے کا اختیار پارلیمان کو دیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی اسلام آباد میں منعقد ورلڈ لیڈر ..

وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی اسلام آباد میں منعقد ورلڈ لیڈر ..

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت  بلتستان کے مابین ..

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت بلتستان کے مابین ..

یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

یونیورسٹی آف سرگودھا میں کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں

سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں

گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب

گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب

یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے بورڈ آف گورنرزکا تیسرا اجلاس

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے بورڈ آف گورنرزکا تیسرا اجلاس

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کے مابین پوسٹرز، ماڈلز اور کوئز مقابلوں کا انعقاد

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کے مابین پوسٹرز، ماڈلز اور کوئز مقابلوں کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز کے زیر ِ اہتمام آگاہی سیمینار

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز کے زیر ِ اہتمام آگاہی سیمینار

یونیورسٹی آف ہری پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 15 واں اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

یونیورسٹی آف ہری پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 15 واں اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر