Kamar Dard Se Nijat Ke Liye Mutaharrik Raheen - Article No. 2969

Kamar Dard Se Nijat Ke Liye Mutaharrik Raheen

کمر درد سے نجات کے لئے متحرک رہیں - تحریر نمبر 2969

جو افراد یومیہ 10 گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں، انہیں یومیہ 40 سے 50 منٹ تک متحرک رہنا چاہیے

پیر 2 جون 2025

امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق موٹاپے کے شکار افراد متحرک رہ کر کمر درد سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔امریکی ماہرین نے موٹاپے کے شکار 64 افراد پر تحقیق کی اور دیکھا کہ متحرک رہنے کے مقابلے میں بیٹھنا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔تحقیق میں شامل تمام رضاکار فربہی مائل تھے، جبکہ ایسے رضاکاروں کو تحقیق کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا، جو ذیابیطس کا شکار تھے۔
ماہرین نے نوٹ کیا کہ جو افراد یومیہ 20 منٹ تک متحرک رہتے ہیں یا 40 منٹ تک اپنے بیٹھنے کے وقت کو کم کرتے ہیں، ان میں ترتیب وار کمر کے درد میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق بیٹھنے سے جسم میں انسولین کی افزائش متاثر ہونے سمیت مسلز کی چربی بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، جس سے نہ صرف موٹاپا، بلکہ جسم میں درد سمیت کمر کا درد بڑھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کم بیٹھنے اور زیادہ متحرک رہنے سے مسلز اور جسم کے دیگر حصوں میں چربی پیدا ہونے کے امکانات نمایاں حد تک کم ہو جاتے ہیں، جس سے جسم میں انسولین بننے کی شرح بھی بہتر ہوتی ہے اور کمر درد کا احساس بھی کم ہونے لگتا ہے۔ماہرین نے تجویز دی کہ جو افراد یومیہ 10 گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں، انہیں یومیہ 40 سے 50 منٹ تک متحرک رہنا چاہیے، اس سے ان میں کمر درد کی شکایت کم ہونے سمیت ان کے وزن میں اضافے کے امکانات بھی نمایاں حد تک کم ہو سکتے ہیں۔

Browse More Backache