صنعتی شعبے کی بحالی اور برآمدات کو بڑھانا وزیرِاعظم کا وژن ہے ،وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس سے خطاب

منگل 29 اپریل 2025 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کی بحالی اور ایکسپورٹ کو بڑھانا وزیرِاعظم کا وژن ہے، برآمد کنندگان ملکی معیشت کی شہ رگ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنی زیر صدارت وزیرِاعظم کی مینوفیکچرنگ سیکٹر کی برآمدات بڑھانے والی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی برآمدات کے مسائل پر غور کیاگیا۔

(جاری ہے)

برآمدات میں کمی کی وجوہات، مہنگی بجلی، زیادہ ٹیکس، ویلیو ایڈیشن کی کمی کو زیر بحث لایاگیا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مُطابق برا ٓمدات پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برامد کنندگان کی تعداد کو بڑھانے کیلئے بھی عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ صنعتی شعبے کی بحالی وزیرِاعظم کا وژن ہے۔ اجلاس میں میں کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور بین الاقوامی معیارات کی پاسداری ناگزیر ہے ۔ ہارون اختر خان نے مسائل کے حل کیلئے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے کر ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu