شرح سود میں کمی سے پیسے کی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا، عاطف اکرام شیخ

جمعہ 2 مئی 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہاہے کہ شرح سود میں کمی سے پیسے کی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک،نائب صدر طارق جدون،چیئرمین کوارڈنیشن ملک سہیل کے ہمراہ اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

صدر فیڈریشن عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے،مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے پیسے کی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا کیونکہ بینکوں میں پڑے ہوئے پیسے صنعتوں میں لگیں گے،صنعتوں کی پیداوار میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس وقت پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد تک ہے، بیروزگاری کی شرح میں کمی سے غربت میں براہ راست کمی ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu