- Home
- Health
- Health News
- ایف پی سی سی آئی میںبرسراقتدار اور اپوزیشن لیڈران کی لاہور میں اہم بیٹھک،اختلافات ختم
ایف پی سی سی آئی میںبرسراقتدار اور اپوزیشن لیڈران کی لاہور میں اہم بیٹھک،اختلافات ختم
ماضی کی تلخیوں کو دفن کرکے آگے چلنے کا فیصلہ کیا گیا، پاور شیئرنگ ففٹی ففٹی فیصد پر طے ہوئی ہے،ذرائع رولز آف گیم طے کرنے کیلئے دونوں گروپوں کی جانب سے سابق صدور کی پانچ پانچ رکنی کمیٹی بنائی جائے گی
منگل 6 مئی 2025 14:31

(جاری ہے)
دوروز قبل لاہور میں نیوٹرل مقام پر یوبی جی اور بی ایم پی کی اعلی قیادت بیٹھی ، ملاقات میں الائنس بنانے کے حوالے سے اصولی فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں یوبی جی کراچی کے ایک بڑے عہدیدار اور بی ایم پی کراچی کے اہم عہدیدارنے شرکت کی یہ دونوں رہنما ایف پی سی سی آئی کے صدور بھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ سیالکوٹ کے معروف بزنس لیڈر اور دونوں گروپوں کے لیڈران بھی اس نشست میں موجود تھے۔ملاقات میں ماضی کی باتوں کو بھلا کر اگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا۔نیوٹرل مقام پر ملاقات کے بعد پانچوں شخصیات یوبی جی کے سرپرست اعلی کے گھر پہنچ گئیں جہاں پر اس الائنس کے حوالے سے مزید بات چیت ہوئی اور معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ نووارد الائنس کے بعد اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاور شئیرنگ ففٹی ففٹی فیصد پر طے ہوئی ہے۔دونوں گروپوں کی جانب سے سابق صدور کی پانچ پانچ رکنی کمیٹی بنائی جائے گی جو جلد ملاقات میں رولز آف گیم طے کرے گی۔لاہور میں یہ ہونے والی پہلی ملاقات خفیہ طور پر رکھی گئی تھی ،ملاقات میں دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد توقع ہے کہ ایف پی سی سی ائی کے انتخابات میں کروڑوں روپے خرچ ہونے کا معاملہ تقریبا ختم ہوجائے گا۔واضح رہے کہ فیڈریشن کے الیکشن مہنگے سے مہنگے ہوتے جارہے ہیں اور ہر انتخابات میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے۔ایف پی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا یہ بھی دعوی رہا ہے کہ انہوں نے عہدیدار بننے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے تاہم موجودہ الائنس کے بعد الیکشن میں اچھے امیدوار سامنے آنے کے ساتھ ساتھ ووٹرز کے ہاتھوں بلیک میل ہونے کا سلسلہ تھم جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے حوالے سے موجودہ اقتدار میں شامل گروپبی ایم پی پی کو معاملات سے دور رکھا گیا ہے ۔بی ایم پی پی کے اہم رہنما کا کہنا ہے کہ ہمیں اس اتحاد کے حوالے سے مکمل آگاہی نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ مکمل تفصیل مل گئی ہے اور ہم نے بدھ کے روزاپنے گروپ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا ہے جس کے بعد اس الائنس کے بارے میں مشاورت کی جائے گی اور مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ایف پی سی سی آئی کے اگلے انتخابات کے حوالے سے معاملات کافی گرم نظر آرہے ہیں ،اگلے انتخابات کو ایک سال بڑھانے کے لئے ایک دھڑا کوششیں کر رہا ہے جبکہ ایک اور دھڑے کی کوشش ہے کہ انتخابات اس سال کے آخر میں ہوجائیں ،انتخابات میں اس سال صدارتی منصب پر سندھ کانمبر ہے، اگر الائنس کی صورت حال دیکھیں تو یو بی جی اس سال باآسانی اپنا امیدوار انتخابات میں کامیاب کروالے گا۔لیکن اگر ففٹی ففٹی فارمولے کو مانا جائے تو اگلے انتخابات میں نمبر کے پی کا ہے اور بی ایم پی کے پاس اگر اختیار ات ہوئے تو امیداور بی ایم پی سے ہوگا۔اس الائنس کے حوالے سے جب یوبی جی اور بی ایم پی کے رہنماں سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اس الائنس سے بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا اور یہ تجارتی وصنعتی شعبے اور ملک کے مفاد کے لئے بہتر ثابت ہوگا کیونکہ ایف پی سی سی آئی میں اعلی تعلیم یافتہ اور تجارتی تعلقات بڑھانے والے اہل لوگ سامنے آئیں گے اور ملک میں کاروباری صورت حال میں اپنا کردار ادا کریں گے۔Browse Latest Health News in Urdu
وزیراعلیٰ نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ
سادہ خون کا ٹیسٹ ہزاروں دل کے دورے کو روکنے میں مددگار
ورزش کو معمول کا حصہ بنانا انتہائی ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالسمیع
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آگیا
پاکستان میں ہر سال 20ہزار افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں، ڈاکٹر محمد سرورخاں
لندن میں جین تھراپی سے بچپن کے اندھے پن کا علاج
ملک میں سالانہ 3.3 فیصد بچے چھوٹے قد،54 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہورہی ہیں، ڈاکٹر عائزہ یاسین
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ تھری ڈی اینڈوسکوپی اوپن ہارٹ سرجری
کراچی، مختلف علاقوں میں ایک ہی دن آتش زدگی کے 4 واقعات
بریسٹ فیڈنگ سے ماں کو بریسٹ کینسر و دیگر مہلک امراض سے بچایا جا سکتا ہے، ڈاکٹرعائشہ افضل
آصف علی کی شاندار کارکردگی سے نیو یارک اسٹرائیکرز فاتح حاصل کرنے میں کامیاب
پاکستان میں روزانہ ایک ہزار افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں، ماہرین
جنرل ہسپتال میں امراض گردہ ومثانہ کے علاج کیلئے روائتی طریقہ ختم ، ماڈرن ٹیکنالوجی متعارف
مشرق وسطی میں علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، عرب لیگ
سائنسدانوں کا ٹائپ ون ذیابیطس کے کامیاب علاج کا دعوی
چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 87 کیسز رپورٹ
پاکستان میں مزید 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ‘کل تعداد 21 ہوگئی
سائنسدانوں نے منہ کی صفائی کے لیئے مسواک کو سب سے بہترین قراردے دیا
پاکستانی آموں کی مختلف اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں
صرف پانی گرمی کا توڑ اور توانائی بحال کرنا ممکن نہیں موسم گرما میں قدرتی اجزا سے بننے والے مشروبات استعمال ..
امریکی ماہرین کا بڑھاپے کے اثرات ختم کرنے کے حیران کن تجربے کے کامیاب ہونے کا دعوی
دنیا بھر میں موجود سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے
ایک کلو وزن کم کر کے ایک ملی میٹر بلڈ پریشرکم کیا جاسکتا ہے ،ماہرین امراض قلب