پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جانب سے ہنرمندوں کی فلاح کے لیے جدید جیو ٹیگنگ ایپلیکیشن متعارف

منگل 6 مئی 2025 14:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے ہنرمندوں کی فلاح کیلئے جدید جیو ٹیگنگ ایپ متعارف کرادی ہے۔ترجمان سمال انڈسٹریز کے مطابق اس حوالے سے مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہنرمندوں کی فلاح و بہبود کے لیے تیار کردہ جیو ٹیگنگ ایپلیکیشن کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس جدید ڈیجیٹل اقدام کے تحت صوبے بھر کے ہنرمندوں کا تفصیلی اور حقیقی وقت کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے جو اس شعبے کی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر کری ایٹو کی سربراہی میں کی جانے والی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں یہ منصوبہ اب ایک مکمل فعال ایپلیکیشن کی شکل اختیار کر چکا ہے جو مختلف پہلوں پر مبنی جامع معلومات فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپ کی اہم خصوصیات میں آبادیاتی تجزیہ،اقتصادی اثرات، مہارتوں کی تقسیم، ترقیاتی شماریات کے علاوہ تقریبا 258 ہنرمندوں کی مفصل پروفائلز شامل ہے۔اکثر ڈیٹا پہلے ہی اپلوڈ کیا جا چکا ہے، جبکہ مکمل ڈیٹا کی شمولیت جلد متوقع ہے۔ یہ جدید ٹول پالیسی سازی، ہدفی امدادی پروگراموں اور ہنرمندوں کی طویل المدتی ترقی کیلئے ایک مثر ذریعہ ثابت ہوگا۔یہ اقدام نہ صرف ہنرمند برادری کو اجاگر کرنے میں مدد دے گا بلکہ انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu