زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں مالی سال کے آغازسے اب تک 1.486ارب ڈالر اضافہ

پیر 12 مئی 2025 12:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک مجموعی طورپر1.486ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 13.997ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.390ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.607ارب ڈالرتھا، 2مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 15.483ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 10.333ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.150ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر943ملین ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 543ملین ڈالرکااضافہ ہواہے۔

Browse Latest Health News in Urdu