تاجر ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں، اجمل بلوچ

پیر 12 مئی 2025 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و کنوینئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ گرمی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں مچھروں کی بہتاب ہوگئی ہے، صاف پانی کسی بھی جگہ جمع نہ ہونے دیں کیونکہ ڈینگی مچھر کی پرورش صاف پانی میں ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دکاندار کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں،یہ ہم سب کی صحت کے لئے ضروری ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے کہا ہے کہ وہ سختی کرنے کی بجائے تاجروں کو تربیت دیں ۔ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی عرفان نواز میمن سے کہا کہ وہ شہر بھر میں ڈینگی سپرے کرانے کے احکامات جاری کریں اور سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ سے کہیں کہ وہ اسلام آباد میں صفائی بہتر بنانے کا کام کریں اور شہر بھر میں کچرہ اٹھانے کا بندوبست کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu