اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحی پر کیش لیس مہم کا آغاز کر دیا

کیس لیس مہم کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہے

منگل 20 مئی 2025 23:27

اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحی پر کیش لیس مہم کا آغاز کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں گو کیش لیس مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دے کر مویشی منڈیوں میں نقدی کے لین دین پر انحصار کو کم کیا جا سکے۔مہم کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ یہ مہم 20 مئی سے شروع ہو کر عیدالاضحی کی رات تک جاری رہے گی۔

بینکنگ صنعت کے تعاون سے اس مہم کا مقصد ملک بھر کے درجنوں مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کو آسان بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال کی مہم کے دوران مویشی منڈیوں میں مختلف مالی معاملات کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کا استعمال کیا جا سکے گا، جن میں قربانی کے جانوروں کی خریداری، پانی اور چارے جیسے ضروری سامان کی ادائیگیاں، اور پارکنگ فیس کی ادائیگیاں شامل ہیں۔اسٹیک بینک آف پاکستان (ایس بی پی)نے اس دوران تاجروں اور خریداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹرانزکشن کی حدود میں عارضی اضافہ کیا ہے، جو 19 مئی سے 15 جون 2025 تک موثر ہے۔واضح رہے کہ ماہر فلکیات نے 28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی ہے، پاکستان میں عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu