فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ

جمعہ 23 مئی 2025 22:36

فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاو میں جمعہ کو بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاو 3 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 925 روپے ہو گیا۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 35 ڈالرز کے اضافے کے بعد 3 ہزار 326 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu