ابوظہبی ایجوکیشن اتھارٹی کا نئی پالیسی کا اعلان

نرسری اور کے جی کے طلباء کیلئے ہفتہ وار 4 گھنٹے عربی اسباق لازمی قرار دے دیئے گئے

Sajid Ali ساجد علی پیر 9 جون 2025 14:51

ابوظہبی ایجوکیشن اتھارٹی کا نئی پالیسی کا اعلان
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں نرسری اور کے جی کے طلباء کے لیے ہفتہ وار 4 گھنٹے عربی اسباق لازمی قرار دے دیئے گئے، نئی پالیسی کا اطلاق پرائیویٹ سکولوں پر ہوتا ہے اور 2026/2027ء تعلیمی سال میں اسے 5 گھنٹے تک بڑھا دیا جائے گا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی ایجوکیشن اتھارٹی نے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نجی اور تعلیمی شراکت دار سکولوں میں کنڈرگارٹنز کو عربی زبان کی تعلیم کے لیے ہر ہفتے 240 منٹ (چار گھنٹے) مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ تعلیم اور علم (Adek) نے تصدیق کی ہے کہ اس کا اطلاق 2025/2026ء تعلیمی سال کے پہلے سمسٹر سے ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ اس ہدایت کا اطلاق بچپن کی ابتدائی تعلیم کی تمام سطحوں پر ہوتا ہے، جن میں نرسری (پری کے جی) سے لے کر دوسرے کنڈرگارٹن (پہلے سال) تک شامل ہیں، 2026/2027ء تعلیمی سال میں ہفتہ وار عربی تدریس کا وقت مزید بڑھ کر 300 منٹ (پانچ گھنٹے) ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم اور علم کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوان سیکھنے والوں میں عربی زبان کی مہارت کو مضبوط بنانا ہے جب کہ ثقافتی شناخت اور تعلیم کے ابتدائی سالوں سے تعلق کے احساس کو فروغ دینا ہے، یہ اقدام زبان کے حصول کو بڑھانے اور قومی ورثے کے تحفظ کے لیے وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کے ذریعے ابتدائی اور مستقل طور پر عربی سیکھنے کے ابتدائی مراحل میں ہی دلچسپی پیدا کی جاتی ہے۔

                                                                                                    

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں