ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت نشانہ بن گئی
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں تباہی ہونے کی تصدیق، متعدد اسرائیلی فوجیوں کے بھی نشانہ بننے کی اطلاعات
محمد علی
ہفتہ 14 جون 2025
00:16

(جاری ہے)
جبکہ اسرائیلی میڈیا نے ایرانی میزائلوں سے تل ابیب میں تباہی مچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت نشانہ بن گئی ، وزارت دفاع کی عمارت کے قریب آگ لگ گئی ہے، جبکہ کئی اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
پاسداران انقلاب ایران کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سپریم لیڈر کے حکم پر اسرائیل کیخلاف جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ اسرائیل کیخلاف شروع کیے گئے آپریشن کا نام "وعدہ صادق 3" رکھا گیا ہے۔ جبکہ اسرائیل پر جوابی حملوں کے آغاز کے بعد ایران کے سپریم لیڈر کا اہم بیان بھی سامنے آیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ "صہیونی ریاست کو اپنے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ صیہونی حکومت نے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے اور اس کے نتائج بہت ہی برے ہوں گے، ایرانی قوم قیمتی شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ ہماری مسلح افواج تیار ہیں، ملک کے حکام اور عوام کے تمام ارکان مسلح افواج کے پیچھے ہیں، آج ہر کوئی یہ محسوس کرتا ہے کہ ہمیں صہیونی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی چاہیے، ہمیں طاقت سے کام کرنا چاہیے، اور ہم طاقت سے جواب دیں گے، ہم ان کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسرائیلیوں پر زندگی بلاشبہ تلخ ہو جائے گی، یہ مت سوچیں کہ انہوں نے یہ کیا اور بس، نہیں یہ جنگ انہوں نے شروع کی، اب ان کو بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہماری مسلح افواج اس دشمن پر سخت ضربیں لگائے گی۔ ایران کی مسلح افواج اللہ کے حکم سے صیہونی حکومت کو شکست دے گی، قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوگی"۔تل ابیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
’ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں‘ سعودی ولی عہد کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
-
دبئی کی بلند و بالا رہائشی عمارت میں آتشزدگی
-
’حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں‘
-
ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت نشانہ بن گئی
-
سعودی عرب نے عمرہ ویزے دوبارہ شروع کردیئے
-
کویت میں غیر ملکی کارکنوں کیلئے نیا قانون متعارف
-
دبئی میں دنیا کے بلند ترین میٹرو سٹیشن کی تعمیر شروع
-
ابوظہبی ایجوکیشن اتھارٹی کا نئی پالیسی کا اعلان
-
مکہ مکرمہ میں میزائل دفاعی نظام نصب کر دیا گیا
-
امارات میں عیدالاضحیٰ پر قربانی سے متعلق وارننگ جاری
-
شارجہ اور دبئی میں عید الاضحیٰ پر فری پارکنگ کا اعلان
-
مناسکِ حج کی ادائیگی کے دوران گرمی سے بچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری