دبئی فائرمین کی راہگیر کی گاڑی ٹھیک کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈٰیا پر وائرل

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 9 اپریل 2018 16:36

دبئی فائرمین کی راہگیر کی گاڑی ٹھیک کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈٰیا پر وائرل
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2018ء) ہم نے آج تک فائر فائٹرز کو آگ بجاتے ہوئے اور شہریوں کو آگ میں سے نکالتے ہوئے ہی دیکھا ہے تاہم ہماری روزمرہ زندگی میں کوئی بھی ان کی کاوشوں سے لاعلم نہیں ہے ۔ حال ہی میں دبئی میں ایک فائرمین راہگیر کی گاڑی ٹھیک کرنےکے لیے رُک گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

القصیص میں ایک ڈرائیور کو بچانے کے بعد دبئی سول دفاع کی تصاویر سماجی ذرائع ابلاغ پر گردش کررہی ہیں۔

سول دفاع کے مطابق، گشت پر مامورافسر گزشتہ ہفتے شہر میں معائنے کے لیے گشت کر رہا تھا کہ اسنے نے سڑک کے کنارے ایک ڈرائیور کو کھڑئے ہوئے پایا ، جس پر سول دفاع پولیس آفیسر نے شہری سے وجہ پوچھی تو اسنے بتایا کہ اسکی گاڑی خراب ہو گئی ہے۔ سول دفاع آفیسر نے گاڑی ٹھیک کرنے کی کوشش کی اور اسے ٹھیک کرنے میں کامیاب بھی ہوا۔ جبکہ ایک فائرفائیٹر کا کردار آگ بجانے کا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں