Maghroor Tota - Article No. 2520

مغرور طوطا - تحریر نمبر 2520
سیرت،صورت سے زیادہ اہم ہے۔
منگل 16 مئی 2023
سعدیہ رضا،رحیم یار خان
یہ گرمیوں کا ایک خوشگوار دن تھا۔ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔آسمان پر ہلکے ہلکے بادل چھائے ہوئے تھے۔ایک کوا تالاب کے کنارے ایک پتھر پر بیٹھ گیا اور ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہونے لگا۔تالاب میں موجود راج ہنس نے کوے کو دیکھا تو کوے کے پاس آ گیا۔اس نے سلام دعا کے بعد پوچھا کہ تم آج کھوئے کھوئے سے لگ رہے ہو۔کوے نے اُداسی سے کہا کہ میرا رنگ اتنا کالا ہے اور میری آواز بھی بہت بُری ہے۔ہر کوئی مجھ سے نفرت کرتا ہے۔
راج ہنس نے کوے کو سمجھایا کہ سیرت،صورت سے زیادہ اہم ہے۔راج ہنس نے کوے کو آسان طریقے سے سمجھانے کا فیصلہ کیا۔اس نے کوے کو کہانی سنانا شروع کی۔
ایک جنگل میں کہیں سے طوطا آ گیا۔جنگل کے پرندوں نے اس سے پہلے کوئی طوطا نہیں دیکھا تھا۔
طوطا نہایت خوبصورت تھا اور اس کی آواز بھی بہت اچھی تھی۔تمام پرندے طوطے کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے اور خوشی محسوس کرتے تھے۔نتیجہ یہ ہوا کہ طوطا مغرور ہو گیا۔اس نے تمام پرندوں کے اُلٹے سیدھے نام رکھ دیے اور ان پر طنز کرنے لگا۔جلد ہی سارے پرندے طوطے سے دور ہو گئے،کیونکہ جنگل میں ایک ہُد ہُد آیا تھا۔
وہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ خوب سیرت بھی تھا۔وہ دوسرے پرندوں کی مدد کر کے خوشی محسوس کرتا تھا۔آہستہ آہستہ تمام پرندے طوطے سے دور ہو گئے اور ہُد ہُد سے دوستی کر لی۔
اسی وقت گوشی خرگوش لکڑیاں لے کر جاتا ہوا نظر آیا۔کوے نے کہا گوشی بھائی!کہاں جا رہے ہو؟
گوشی نے کہا:”چھت کی مرمت کرنی ہے۔“
کوا گوشی کی مدد کرنے اس کے ساتھ چلا گیا۔کوے کو خوش دیکھ کر راج ہنس اطمینان محسوس کر رہا تھا۔
یہ گرمیوں کا ایک خوشگوار دن تھا۔ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔آسمان پر ہلکے ہلکے بادل چھائے ہوئے تھے۔ایک کوا تالاب کے کنارے ایک پتھر پر بیٹھ گیا اور ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہونے لگا۔تالاب میں موجود راج ہنس نے کوے کو دیکھا تو کوے کے پاس آ گیا۔اس نے سلام دعا کے بعد پوچھا کہ تم آج کھوئے کھوئے سے لگ رہے ہو۔کوے نے اُداسی سے کہا کہ میرا رنگ اتنا کالا ہے اور میری آواز بھی بہت بُری ہے۔ہر کوئی مجھ سے نفرت کرتا ہے۔
راج ہنس نے کوے کو سمجھایا کہ سیرت،صورت سے زیادہ اہم ہے۔راج ہنس نے کوے کو آسان طریقے سے سمجھانے کا فیصلہ کیا۔اس نے کوے کو کہانی سنانا شروع کی۔
ایک جنگل میں کہیں سے طوطا آ گیا۔جنگل کے پرندوں نے اس سے پہلے کوئی طوطا نہیں دیکھا تھا۔
(جاری ہے)
وہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ خوب سیرت بھی تھا۔وہ دوسرے پرندوں کی مدد کر کے خوشی محسوس کرتا تھا۔آہستہ آہستہ تمام پرندے طوطے سے دور ہو گئے اور ہُد ہُد سے دوستی کر لی۔
اسی وقت گوشی خرگوش لکڑیاں لے کر جاتا ہوا نظر آیا۔کوے نے کہا گوشی بھائی!کہاں جا رہے ہو؟
گوشی نے کہا:”چھت کی مرمت کرنی ہے۔“
کوا گوشی کی مدد کرنے اس کے ساتھ چلا گیا۔کوے کو خوش دیکھ کر راج ہنس اطمینان محسوس کر رہا تھا۔
Browse More Moral Stories

بادشاہ اور انجینئر کا دلچسپ قصہ
Badshah Aur Engineer Ka Dilchasp Qissa

محنت کریں کامیابی پائیں
Mehnat Karen Kamyabi Payen

زندہ مشینیں
Zindah Mashinain

نصیحت فراموش
Nasihat Faramosh

ایک تھی سنڈریلا
Aik Thi Cinderella

پیارا گھر
Pyara Ghar
Urdu Jokes
ایک آئرش
aik irish
شیر کی شادی
Shair ki shaadi
بیرا مینیجر سے
berra manager se
بچہ دادی جان سے
bacha daadi jaan se
دفن
Dafan
تنویر اور طاہر
Tanveer aur tahir
Urdu Paheliyan
اپنے دیس میں پلی پلائی
apne dais me pali palai
بنے ہوئے ہیں ایسے دو گھر
bane huye hain aisy do ghar
جس نے بھی وہ ساز بجایا
jis nay bhi woh saaz bajaya
ایک ادا سے جب وہ تھرکے
ek ada se jab wo tharke
پانی کے اندر ہی بولے
pani ke andar hi bole
مٹی میں سے نکلی گوری
matti me se nikli gori
ArticlesStoriesMiscellaneousGamesBaby NamesUrdu Videos