Nanhi Si Jaan - Article No. 1962

ننھی سی جان - تحریر نمبر 1962
میں نے اُٹھ کر جونہی دیکھا تو ایک ننھی سی جان بہت ہی خوبصورت کسی پرندے کا بچہ زخمی حالت میں پودوں کے درمیان گرا ہوا تھا
ہفتہ 1 مئی 2021
یہ بہار کی ایک روشن اور مہکتی صبح تھی۔زندگی کے جھمیلوں اور مصروفیات میں ایسی صحیں بار بار نہیں ملتی۔میں اپنے گھر کے چھوٹے سے باغ میں کتاب پڑھ رہی تھی اور ساتھ ساتھ چائے کی دل آویز خوشبو سے لطف اندوز ہو رہی تھیں۔
اچانک مجھے محسوس ہوا کہ باغ کے کونے میں پودوں کے پیچھے کچھ کھٹ پھٹ سی ہے۔میں نے اُٹھ کر جونہی دیکھا تو ایک ننھی سی جان بہت ہی خوبصورت کسی پرندے کا بچہ زخمی حالت میں پودوں کے درمیان گرا ہوا تھا۔
میں نے اسے جلدی سے اٹھا کر باغ میں پڑے ایک پنجرے میں ڈال دیا۔اب میں اس سوچ میں تھی کہ اسے خوراک کس طرح فراہم کی جائے کہ اب تو یہ میری ذمہ داری ہے۔آخرکار میں نے ہمت کی اور باجرے کا ایک ایک دانہ کرکے اس پرندے کے منہ میں ڈالتی گئی اور اسے پانی پلایا۔
(جاری ہے)
ایک دن میں نے پنجرے کا دروازہ کھولا تو اڑ کے دروازے پر بیٹھ گیا۔میں بہت خوش ہوئی کہ اب تو اس نے اڑنا بھی سیکھ لیا ہے۔
ایک دن میں یونیورسٹی سے واپس آئی تو پنجرا خالی تھا۔میں بہت پریشان ہوئی۔میں نے اِدھر اُدھر اسے تلاش کرنے کی کوشش کی مگر نہیں ملا۔اڑ گیا کہ بلی کے ہتھے چڑھ گیا کچھ پتہ نہیں چلا۔اس دن میں بہت اداس تھی۔کہ میں اس ننھی سی جان کو دنیا کے حادثوں سے نہیں بچا سکی۔اور اسے آزاد کرنے کا شوق دل میں ہی رہ گیا۔
Browse More Moral Stories

ہیرا پھیری
Heera Pheeri

خرگوش کی سالگرہ
Khargosh Ki Salgirah

خرگوش کی چالاکی
Khargosh Ki Chalaki

عظیم انسان
Azeem Insaan

خطرناک جنگل
Khatarnak Jungle

اردو ہماری زبان
Urdu Hamari Zuban
Urdu Jokes
ماشاء اللہ ، انشاء اللہ
Mashallah , Inshallah
باپ
Baap
جمیل اپنے دوست سے
Jamil apne dost se
ایک شرابی
aik sharabi
نقلی
Naqli
ہاضمہ
hazma
Urdu Paheliyan
تول میں پوی لے کر آئے
toul me pori le kar aye
جب بھی وہ قرآن اٹھائے
jab bhi wo quran uthaye
ایک ہی گھر میں رہنے والے
ek hi ghar me rehne waly
گوڑا چٹا چاندی جیسا
gora chitta chandi jaisa
سب نے مل کر حلقہ باندھا
sab ne mil kar halqa bandha
ہے چھوٹی سی ایسی شے
he choti si esi shay