4 سال تک جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنتی رہی

شادی کے 4 سال انتہائی تلخ رہے، شوہر کی بے وفائی، بلیک میلنگ اور تذلیل بھی برداشت کرنی پڑی، علیزے خان کا اپنے شوہر اداکار فیروز خان سے علیحدگی کا اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 21 ستمبر 2022 20:51

4 سال تک جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنتی رہی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2022ء) علیزے خان کا اپنے شوہر اداکار فیروز خان سے علیحدگی کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق شوبز کی مشہور جوڑی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے خان کے درمیان اختلافات کی تصدیق ہو گئی۔ علیزے خان کی جانب سے انسسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔



علیزے خان کا کہنا ہے کہ 4 سال تک جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنتی رہی، شادی کے 4 سال انتہائی تلخ رہے، شوہر کی بے وفائی، بلیک میلنگ اور تذلیل بھی برداشت کرنی پڑی۔ انتہائی سوچ و بچار کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس ہولناک طریقے سے نہیں گزار سکتی۔

(جاری ہے)

 علیزے خان نے مزید لکھا کہ فیروز خان سے علیحدگی کا فیصلہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور بہبود کے لئے کیا ہے، میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے اس زہریلے اور پرتشدد گھرانے میں پروان چڑھیں، مجھے ڈر ہے کہ کہیں ان کے ساتھ گزارہ وقت میرے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب نہ کرے۔

میں اپنے بچوں کو سکھاؤں گی کہ کوئی زخم اتنا گہرا نہیں ہوتا کہ مندمل نہ ہو سکے، کوئی زخم اتنا شرمناک نہیں کہ اسے تحفظ کی قیمت پر چھپایا جا سکے۔ یہاں واضح رہے کہ علیزے خان اور فیروز خان کے درمیان اختلافات کی خبریں کافی عرصے سے زیر گردش رہیں، تاہم کبھی بھی فیروز خان یا علیزے خان کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ اب پہلی مرتبہ علیزے خان نے سامنے آ کر اپنے شوہر سے اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے ناصرف سنگین الزامات عائد کیے ہیں، بلکہ علیحدگی اختیار کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزے خان ایک بیٹا اور ایک بیٹی کے والدین ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments