تعلیم دنیا کی واحد دولت ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا، علم قرب الہٰی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، ضیاء شاہد

پیر 24 ستمبر 2018 16:17

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ہائی سکول نمبر تین ایبٹ آباد کے پرنسپل ضیاء شاہد نے کہا ہے کہ تعلیم دنیا کی واحد دولت ہے جو کوئی نہیں چھین سکتا، علم قرب الہٰی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے جس کی بدولت انسان اپنے رب کی اور اپنی پہچان کر سکتا ہے، دنیا میں انہیں اقوام نے ترقی کی منازل طے کی جنہوں نے تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی، پاکستان کا نوجوان ذہانت، قابلیت اور ٹیلنٹ کے اعتبار سے اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ہائی سکول نمبر تین ایبٹ آباد کے پرنسپل ضیاء شاہد نے روٹری کلب ایبٹ آباد کے اہم اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سکول قابل اور محنتی اساتذہ کی انتھک کاوشوں کی بدولت ہزارہ ڈویژن میں منفرد اور نمایاں مقام رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے سکول کے قابل طلباء گذشتہ کئی سالوں میں انٹر کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر رہے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں