ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز ایبٹ آباد کے ملازمین کا مستقلی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پیر 21 جنوری 2019 21:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز ایبٹ آباد کے ملازمین کا مستقلی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صوبائی حکومت ٹورسٹ سروسز کی34 ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے نوکریوں سے برطرف کر رہی ہے، تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز ہزارہ ریجن کے انچارج سید عمران شاہ کی قیادت میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین نے مستقلی کیلئے احتجاجی مظاہرین کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹورسٹ سروسز کے ملازمین نے صحافیوں کو بتایا کہ تین سال قبل کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا، صوبائی حکومت ٹورسٹ سروسز کے ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے نوکریوں سے فارغ کر رہی ہیں، ملازمین نے ادارہ میں تین سال خدمات انجام دیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز ایبٹ آباد کے ملازمین نے صوبائی حکومت کو کروڑوں روپے کا ریونیو دیا اور صلہ میں ملازمین کی تین ماہ سے تنخواہ بند کر دی گئی ہے۔ ملازمین کے مطابق ٹورسٹ سروسز پشاور کے آدھے سے زائد ملازمین نوکریوں سے فارغ کر دیئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز کے ملازمین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے ساتھ مستقل بھی کیا جائے تاکہ ملازمین یکسوئی سے اپنے فرائض منصبی ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں