تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کے ملازمین کی طرف سے حکم امتناعی کے باعث نو تعینات کنٹرولر جہاد محمد پھر چارج نہیں لے سکے

بدھ 22 مئی 2019 12:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کے ملازمین کی طرف سے حکم امتناعی کے باوجود ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے نو تعینات کنٹرولر جہاد محمد پھر چارج نہیں لے سکے۔ مقامی عدالت کی طرف سے گذشتہ روز دیئے گئے حکم امتناعی میں دو دن کی مزید توسیع کرتے ہوئے تاریخ پشی (آج) جمعرات مقرر کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر جہاد محمد کو ایک ماہ قبل ری پیٹریٹ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاد محمد کی بونیر میں ایک ماہ سے ایڈجسٹمنٹ بھی ہے مگر انہوں نے ابھی تک وہاں چارج نہیں لیا جبکہ 15 مئی کو معطل کنٹرولر کو مجاز اتھارٹی نے دوبارہ بحال کر دیا تاہم بورڈ ملازمین نے کنٹرولر کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف کام چھوڑ کر بھرپور احتجاج کیا اور ایبٹ آباد کی مقامی عدالت سے کنٹرولر تعیناتی کے خلاف حکم امتناعی بھی حاصل کر لیا جس کی مدت 21 مئی کو ختم ہو گئی تھی تاہم مقامی عدالت مذکورہ نے دیئے گئے حکم امتناعی میں دو دن کی مزید توسیع کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کی تاریخ جمعرات کو مقرر کر دی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں