ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئی سیاحوں اور غیر مقامی افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا

ٹریفک پولیس نے مختلف مقامات پر ناکے لگا رکھے ہیں، مقامی افراد کوجانے دیا جا رہا ہے

پیر 25 مئی 2020 20:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) ضلع ایبٹ آباد اورمانسہرہ کے سیاحتی مقامات پر سیا حو ں کا داخلہ بندمکمل طورپر بند ہے۔ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد اورڈپٹی کمشنر ایبٹ آبا دکے مطابق ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات میں سیاحوں اور غیر مقامی افراد کا داخلہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے مختلف مقامات پر ناکے لگا رکھے ہیں۔

مقامی افراد کوگلیات میں جانے دیا جا رہا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے انچارچ انسپکٹر کیڈٹ سردارفاروق ،ایس ایچ او نواں شہر پرویز خان ،ایس ایچ او تھانہ بگنوتر علی خان جدون بمعہ نفری ان ناکہ بندیوں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ۔ ہرنو سمیت گلیات کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے سیاحوں نہیں جانے دیا جا رہا ہے اور ان کو واپس کیا جا رہا ہے اور مقامی افراد کو بھی ضروری جانچ پڑتال کے بعد جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ کے مطابق ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات ناراں،کاغان اورشوگراں میں بھی سیاحوں کا داخلہ بند ہے۔پولیس نے شاہراہ کاغان پر مختلف مقامات پر ناکے لگا رکھے ہیں۔ضلع ایبٹ آباد اورمانسہرہ کی انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی زحمت سے بچنے کے لئے سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں