ْایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 1144 تک جا پہنچی

بدھ 8 جولائی 2020 13:16

ْایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 1144 تک جا پہنچی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 1144 تک جا پہنچی، صحت یاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 881 ہو گئی ہے جبکہ 210 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج اور گھروں میں قرنطینہ ہیں۔ ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع میں مریضوں کی تعداد 1129 تھی، ایک دن میں 15 نئے مریض سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 1144 ہو گئی ہے جن میں سے 881 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 210 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج اور گھروں میں قرنطینہ ہیں۔

حکومت کی جانب سے صحت کے حوالہ سے جاری ہونے والے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کیسز میں تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو ایبٹ آباد کے شہریوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں