تحریک انصاف ہزارہ ریجن کے نو منتخب جائنٹ سیکرٹری اور معروف ماہر تعلیم نقیب الله خان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بدستور جاری

جمعرات 9 جولائی 2020 16:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) تحریک انصاف ہزارہ ریجن کے نو منتخب جائنٹ سیکرٹری، معروف ماہر تعلیم اور پین کے نو منتخب ضلعی صدر نقیب الله خان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

(جاری ہے)

سید تصور حسین کاظمی، ریجنل جنرل سیکرٹری سردار ذاکر، سینئر وائس پریذیڈنٹ سجاد احمد، جنرل سیکرٹری حماد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار تنویر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد معروف، فنانس سیکرٹری سید حسنین، وسیم شہزاد خٹک، قاری راشد محمود، سابق ناظم خالد محمود، یوتھ ونگ ضلع ایبٹ آباد کے عہدیداران و کارکنان، سیکرٹری انفارمیشن ہزارہ ریجن اجمل خان سواتی اور دیگر نے نقیب الله خان جدون کی رہائش گاہ جا کر ان کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر نقیب الله خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے مشن اور نظریہ کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، عمران خان کے وژن کے مطابق وہ آئندہ بھی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں