ایبٹ آباد ہزارہ ڈویژن میں خسرہ سے بچائو کیلئے 13 روزہ مہم شروع ہو گئی

پیر 15 اکتوبر 2018 13:36

ایبٹ آباد ہزارہ ڈویژن میں خسرہ سے بچائو کیلئے 13 روزہ مہم شروع ہو گئی
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن میں 13 روزہ خسرہ بچائو مہم شروع ہو گئی۔ والدین محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنی9 ماہ سے پانچ سال کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے ضرور لگوائیں، ضلع ایبٹ آباد میں 202 ٹیمیں 2 لاکھ 16 ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ خسرہ مہم چار سال کے وقفہ کے بعد شروع ہو رہی ہے، گذشتہ سال ملک بھر میں خسرہ کے 250 جبکہ رواں سال492 کیس سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن والدین نے چار سال قبل اپنے بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگوائے، وہ اس مہم کے دوران بھی اپنے بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگوا سکتے ہیں، خسرہ سے بچائو کے ٹیکوں کا کوئی ری ایکشن سامنے نہیں آیا اس لئے والدین کسی خوف کے بغیر اپنے بچوں کو اس مرض سے بچائو کیلئے خسرہ بچائو کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں