ماڈرن ایچ بوائز کالج ایبٹ آباد میں ’’محفوظ اور صحت بخش غذا‘‘ کی افادیت پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:34

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ماڈرن ایچ بوائز کالج ایبٹ آباد میں ’’محفوظ اور صحت بخش غذا‘‘ کی افادیت پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل نعمان نے طلباء کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذا کے استعمال پر لیکچر دیا اور انہیں غذا کے تحفظ کی ترغیب دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غذا کو ضائع ہونے سے بچانا سب کا فرض ہے، طلباء جہاں زندگی کے دیگر امور کے بارے میں تعلیم حاصل کرے ہیں وہاں غذا کی اہیت کو بھی مدنظر رکھیں اور صحت بخش غذا کا استعمال کریں تاکہ بیماریوں کا سدباب ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غذا کو بچا کر دیگر افراد تک بہتر خوراک کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں، بہتر غذا ہمارے بچوں سمیت ہر شخص کیلئے ضروری ہے، اس وقت ہماری غذائیں مکمل ناقص ہو چکی ہیں، غیر معیاری اشیاء کی بدولت اچھی غذا کا تصور مشکل ہے، ہمیں غذا کی اہمیت کو سمجھنے اور اس کے بہتر استعمال کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے، اچھی غذا آپ کو بہت سے امراض سے بھی بچاتی ہے، بہتر اور اچھی غذا کی بدولت اپنے آپ کو صحت مند بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں