ایبٹ آباد، لمبی ڈھیری روڈ کیلئے 82 لاکھ روپے کا فنڈ جاری

بدھ 26 فروری 2020 16:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے لمبی ڈھیری روڈ کیلئے 82 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کردیا، اہلیان لمبی ڈھیری نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کو فنڈ کی فراہمی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے سابق ممبر تحصیل کونسل ملک سعید کے مطالبہ پر لمبی ڈھیری روڈ کیلئے 82 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کر دیا ہے جس سے سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ نالے کی تعمیر و توسیع کا کام بھی کیا جائے گا، لمبی ڈھیری اور بانڈہ جات کے عوام نے سپیکر خیبر پختونخوا مشتاق غنی اور سابق ممبر تحصیل کونسل ملک سعید کا فنڈ کی منظوری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں