اے اے سی عکاشہ کرن کا حویلیاں (مگری) کا دورہ، ریونیو ریکارڈ کے حوالہ سے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت

ہفتہ 2 جنوری 2021 12:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2021ء) تجاوزات کے حوالہ سے ایک شہری کی درخواست پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II عکاشہ کرن نے حویلیاں (مگری) کا دورہ۔ کیا۔ انہوں نے جگہ کا معائنہ کیا اور ریونیو سٹاف کو ریونیو ریکارڈ کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت تجاوزات کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی اور ایسا کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III- امین الحسن نے بنیادی مرکز صحت سربھنہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے صحت کے حوالہ سے سہولیات کا جائزہ لیا، سٹاف کی حاضری چیک کی اور ادویات کی فراہمی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بنیادی مرکز صحت کے عملہ کو ہدایت کی کہ یہاں آنے والے مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں ہیلتھ سنٹر میں موجود تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں