ایبٹ آباد کے کیالہ اور چہڑھ کے جنگلات میں شرپسندوں نے آگ لگا دی

پیر 18 جنوری 2021 16:55

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2021ء) ایبٹ آباد کے علاقوں کیالہ اور چہڑھ کے جنگلات میں شرپسندوں نے آگ لگا دی، قوم کے پیسوں سے لاکھوں روپے کے لگائے گئے درخت آگ کی نذر ہو گئے، کیالہ اور چہڑھ کے وسط میں جنگلات میں شرپسند افراد نے آگ لگا کر گاں کی خوبصورتی کو نہ صرف تباہ کیا بلکہ قوم کے ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے آگ کی نذر ہو گئے، ہزاروں چرند پرند بھی اس دہکتی آگ کی نذر ہوگے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی کیالہ، چہڑھ، نلوٹھہ، ناڑہ کلانڈہ کے جنگلات میں ہزاروں پودوں اور درختوں کو آگ لگا کر تباہ کر دیا گیا، کروڑوں روپے مالیت کے جنگلات کی تبائی کے بعد بھی محکمہ جنگلات کسی جنگل دشمن شخص کے خلاف ایف آئی آر تک نہ درج کرا سکا۔جنگلات کی حفاظت اور آگ سے بچا کیلئے اداروں کو مشترکہ حکمت عملی اپنا کر مجرموں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ایسے واقعات ہوتے رہیں گے، موجود پودوں اور درختوں کی حفاظت پر اگر کسی شخص کو مامور کر دیا جائے تو ایسے قومی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں