اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا قلندرآباد بازار میں چھاپہ۔ناغہ کے روز کباب فروخت کرنے والوں پر جرمانے عائد

بدھ 8 ستمبر 2021 16:30

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2021ء)اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے قلندرآباد بازار میں چھاپہ کے دوران ناغہ کے روزکباب فروخت کرنے والے کباب فروشوں پر بھاری جرمانے عائد  کر دئیے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ناغہ کے دن کباب فروخت کرنے پربازار کے دکانداروں پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر قاضی بلال نے جرمانے عائد کئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے ناغہ کے روز کباب فروخت کرنے والے کباب فروشوں کو واررننگ جاری کی کہ اگر وہ دوبارہ ناغہ کے روز کباب فروخت کرتے پائے گئے تو ان کی دکانیں سیل کردی جائیں گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں