واسا ایبٹ آباد کے زیراہتمام الامتیاز اکیڈمی میں عشرہ رحمتہ للعالمینﷺ کے سلسلہ میں تقریب

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:38

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) واسا ایبٹ آباد کے زیراہتمام الامتیاز اکیڈمی میں عشرہ رحمتہ للعالمین ﷺکے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (واسا) نے الامتیاز اکیڈمی میں عشرۃ رحمتہ للعالمین ﷺکے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں سکول کے طالب علموں اور اساتذہ نے شرکت کی۔

تقریب میں الامتیاز اکیڈمی کے طلباء نے قرآت، نعت رسول مقبوﷺ ؐ اور سیرت النبی ؐﷺکے حوالہ سے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمدؐﷺکی آمد کل کائنات کیلئے باعث رحمت ہے، اللہ تعالیٰ نے حضورؐﷺکو خاتم النبینﷺ بنا کر مبعوث فرمایا، آپؐ صرف انسانیت کیلئے رحمت نہیں بلکہ دنیا کی ہر جاندار چیز کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں، حضورﷺ کی آمد کی اصل خوشی ان لوگوں کیلئے ہے جو حضورﷺ کی سنت پر عمل کر کے اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں، حضورﷺکی آمد سے کائنات سے جہالت اور ظلم کے اندھیرے ختم ہوئے ہیں، نبی آخر الزمان حضرت محمدﷺکے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، حضرت محمﷺ ؐجو مشن ہمیں دے کر گئے ہیں ہمیں اس پر عمل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ معاشرہ سے جہالت کے خاتمہ، تعلیم کو عام کرنے، اچھے اخلاق، برائیوں، ظلم اور جہالت کا مقابلہ کرنا ہے، ہمیں نبیﷺ کی سنت پر عمل کر کے سچا محب رسولﷺ ہونے کا ثبوت دینا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں