کامیابی کیلئے محنت لازمی شرط ہے، اچھی کتاب کا انتخاب علم کے خزانوں سے مالا مال کر سکتا ہے، ڈاکٹر افتخار احمد

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:14

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) محنت سے جی چرانے والے کبھی کامیاب نہیںہوتے، آج کے طالب علم کو مستقبل کے تعین کیلئے بہت زیادہ مواقع میسر ہیں لیکن اس کے ساتھ مقابلہ بھی سخت ہے، کامیابی حاصل کرنے کیلئے محنت پہلی لازمی شرط ہے، کتاب علم کے حصول کا بنیادی ذریعہ ہے، اچھی کتاب کا انتخاب ہمیں علم کے خزانوں سے مالا مال کر سکتا ہے، کتاب ہر طالب علم کی تعلیم کیلئے لازمی جزو ہے، ہمارے نظام تعلیم کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ کتاب کو نظر انداز کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے شعبہ انگریزی کے زیراہتمام ویلکم پارٹی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شعبہ انگریزی کے سربراہ فضل المالک نے وائس چانسلر کو ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ کارکردگی کے حوالہ سے بریف کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی نے ہمیشہ ایسی سرگرمیوں کی بڑھ چڑھ کر حوصلہ افزائی کی ہے جس سے طلباء و طالبات کے شعور اور علم میں اضافہ ہو، ایبٹ آباد یونیورسٹی میں اب الحمد الله طلبہ اور اساتذہ کتاب کے اہمیت سے واقف ہو چکے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہا کہ نوکری کے حصول کیلئے عالمی سطح پر مقابلہ درکار ہے، اس لئے آج کے طالب علم کو زیادہ چیلنجز سے نمٹنا ہے، ایبٹ آباد یونیورسٹی کی کامیابی طلبہ کی کامیابی پر منحصر ہے کیونکہ آپ کامیاب ہوں گے تو اس ادارہ کی کامیابی اور نیک نامی میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے پارٹی کے منظم اور کامیاب انعقاد پر ڈیپارٹمنٹ ہیڈ فضل المالک اور ٹیم کو مبارکباد دی اور نئے آنے والے طلباء و طالبات کو خو ش آمدید بھی کہا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں