وائس آف حویلی کے نئے عہدیداران کے چناو،ْکا عمل مکمل

کامیاب ہونے والے عہدیداران اور حماتیوں کے ڈھول کی تھاپ پہ بھنگڑے،آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیا

پیر 4 فروری 2019 12:04

حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2019ء) وائس آف حویلی کے نئے عہدیداران کے چناو،ْکا عمل مکمل،تمام عہدیداران کا انتخاب خفیہ ووٹ کے ذریعے عمل میں لایا گیا،کامیاب ہونے والے عہدیداران اور حماتیوں کے ڈھول کی تھاپ پہ بھنگڑے،آتش بازی کا مظاہرہ،سرپرست کی جانب سے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد۔

(جاری ہے)

مقامی سطح پہ فلاحی وسماجی خدمات سرانجام دینے میں مصروف عمل معروف تنظیم (وائس آف حویلی)کے سال نو کے لئے نئے عہدیداران کے چناو،ْ کا عمل مکمل ہوچکا ہے عہدیداران کے چناو،ْ کا عمل خفیہ ووٹنگ کے زریعے عمل میں لاگیا گیا ووٹ دیوان شاہ زیب احمد ،ماسٹر ریاض غضنفر چشتی کی نگرانی میں کرائے گئے جس میں جنرل سیکرٹری مبشر توقیر،جوائنٹ سیکرٹری فیصل حیات ہانس ،سیکرٹری نشر واشاعت عمران جاوید چوہان،سیکرٹری فنانس شان زمان مغل،چیئرمین عاکف مصطفی جبکہ تمام اراکین وعہدیداران نے سرپرست اعلیٰ دیوان شاہ زیب احمد پہ بلا ووٹنگ مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے عہدے پہ برقرار رہنے کی بارہا درخواست کی جس پہ انہوں نے اپنے احباب کے اسرار پہ قبول کرلیا،کامیاب ہونے والے عہدیداران واراکین اور اُن کے حمایتیوں نے ڈھول کی تھاپ پہ خوب بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں