خواتین قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، آمنہ سردار

جمعرات 20 فروری 2020 17:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے کہا کہ خواتین اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، بدقسمتی سے ہمارے معاشرہ میں ابھی تک مرد اور عورت کے درمیان تفریق کا پہلو موجود ہے جس کی وجہ سے عورت اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لا سکتی۔ وہ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ سردار ہائوس میں آئے ہوئے خواتین کے وفد سے بات چیت کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرہ میں ابھی تک مرد اور عورت کے درمیان تفریق کا پہلو موجود ہے جس کی وجہ سے عورت اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لا سکتی جبکہ ہر شعبہ میں اپنی مثالیں موجود ہیں جہاں خواتین نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود اعتمادی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے جو انسان کو ترقی کی ہر منزل طے کرواتی ہے لہذا خواتین اپنے اندر اعتماد پیدا کریں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں