پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اربن پلاننگ یونٹ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے ملاقات

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفد کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی، سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ سے متعلق وفد کی بریفنگ

بدھ 3 جون 2020 23:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اربن پلاننگ یونٹ کے وفد نے بدھ کو ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء الله کو سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت مستقبل میں شہر میں انفراسٹرکچر کی بہتری، پارکنگ پلازہ، گرین بلٹ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، لینڈ فلڈ سائیڈ، جائیکا سکیم کی اکسٹینشن اور دیگر کئی اہم امور سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے وفد کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پورے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عنایت الله وسیم، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو واصف شنواری، اے ڈی بی سوشل سیف گارڈ ایکسپرٹ حشمت، پی ایم یو پراجیکٹ کوآرڈینیٹر فیصل، ڈپٹی منیجر واسا ذیشان پرویز اور ٹی ایم او ایبٹ آباد سید وقاص شاہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں