ایبٹ آباد ،انصاف سستا بازار میں شہریوں کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ

ہفتہ اپریل 23:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہاکہ نصاف سستا بازار میں شہریوں کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جائیں گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے انصاف سستا بازار حویلیاں کے دورہ کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاایبٹ آباد کے بعد تحصیل حویلیاں کے شہریوں کے لیے انصاف سستا بازار میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے حویلیاں ریلوے سٹیشن کے قریب بازار منعقد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے حویلیاں کی جانب سے دکانداروں کے لیے کیبنز بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں اور شہر بھر سے تمام ریڑھیوں کو یہاں شفٹ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بازار کا معائنہ کیا، دکانداروں سے بات چیت کی اور انہیں ریٹ لسٹ کے مطابق مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن اور ٹی ایم او حویلیاں سجاد حیدر بھی انکے ہمراہ موجود رہی

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments