ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ، نکاسی آب کے حوالے سے اجلاس

بدھ 16 جون 2021 12:44

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت یہاں ٹریفک مینجمنٹ اور نکاسی آب کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شاہراہ ریشم پر تعمیراتی کا م کےد وران سڑک کے کنارے نالوں اور پلیوں سے  یوٹیلٹی لائنز کی شفٹنگ کو جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سوزوکی وینز کے روٹ پرمٹ کے ساتھ ساتھ مارکنگ اور سٹکر بھی لگائے جائیں، سکول ڈیوٹی پر مامور ایبٹ آباد شہر میں داخل ہونے والی دیگر اضلاع کی گاڑیوں کی بھی رجسٹریشن کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ شہریوں کو ٹریفک سے درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایاز سلیم رانا، ایس پی ہیڈ کوارٹر، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبیٰ بھروانہ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سید عباس علی بخاری، ٹی ایم ایبٹ آباد، حویلیاں، کینٹ بورڈ، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور دیگر محکمہ جات کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ شاہراہ ریشم کی بحالی کے دوران سڑک کنارے نالوں اور پلیوں سے یوٹیلٹی لائنز کی شفٹنگ کو جلد یقینی بنایا جائے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں