چیف سرجیکل ٹیکنیشن دائود کی موت ناقابل تلافی نقصان ہے، انتظامیہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال

بدھ 27 مارچ 2024 14:23

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ ایبٹ آباد نے ہفتہ کو ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والے چیف سرجیکل ٹیکنیشن دائود کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہسپتال کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ ہسپتال انتظامیہ انتہائی افسوس کا اظہار کرتی ہے اور دعا کرتی ہے کہ اﷲ کریم چیف سرجیکل ٹیکنیشن دائود کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور ان کے تمام اہلخانہ و لواحقین اور چاہنے والوں کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔

(جاری ہے)

اس واقعہ کا چیئرمین بی او جی مشتاق جدون نے نوٹس لے لیا اور اس پر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں ممبر بی او جی جاوید ترک، کمانڈر ایاز جدون، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عالم زیب سواتی شامل ہیں۔ اس انکوائری رپورٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے بعد پبلک کر دیا جائے گا، ایسے واقعہ کی مناسبت سے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی نے پیرامیڈکس کی ڈیمانڈ پر ان کی ساری انوسٹی گیشنز اور میڈیکل ٹریٹمنٹ فری کر دیا ہے۔ دائود کی موت سے ہسپتال ایک پیشہ ور طبی ماہر سے محروم ہو گیا اور ہسپتال انتظامہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے گھر والوں کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں