ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی،07 افراد کے خلاف مقدمات درج

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر07 افراد کے خلاف مقدمات درج اور نوٹس جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات پر شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کر کے فروٹ،سبزی،کریانہ اور چکن کی دکانوں کا معائنہ کیا،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے خلاف ورزی پر07 افراد کے خلاف مقدمات درج کروا کر جرمانہ اور 07 کو نوٹس جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں