ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار ، گاڑی برآمد

جمعہ 24 فروری 2017 17:53

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ایبٹ آباد کی کینٹ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی، واردات میں ملوث دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل کینٹ نے بتایا کہ گذشتہ رات تین ڈکیت نقلی پولیس اہلکار بن کر جاسم خان سکنہ ڈھیری میرا کے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر ارسلان نامی نوجوان کو ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کر دیا، گھر والوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مدعی کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ڈکیتی میں ملوث ملزم شفیق عرف بانکا کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان دلدار عرف پپو کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں