عارف والا ،کٹا بھینس بچائو سکیم کے تحت فارمرز میں چیکس تقسیم کی تقریب

ہفتہ 27 مئی 2023 17:36

عارف والا 27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2023ء) کٹا بھینس بچاؤ سکیم کے تحت فارمر زمیں چیکس تقسیم کی تقریب محکمہ لائیوسٹاک عارفوالا کے آفس میں منعقدہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن پنجاب محکمہ لائیوسٹاک اقبال شاہد تھے ۔کٹابھینس بچاؤ سکیم کے تحت ضلع بھر میں فارمرز میں 75 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔

اس سکیم کے تحت 417فارمرز کے570 کٹا بھینس کو رجسٹرڈ کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن پنجاب محکمہ لائیوسٹاک اقبال شاہدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کٹا بھینس سکیم کا مقصد ملک کو خود کفیل بنانے کیلئے فارمرزمیں آگاہی فراہم کرنا ہے دورجدید میں کٹا بھینس کی پیدوار میں اضافہ کرکے ہی زرمبادلہ زیادہ کمایا جاسکتا ہے اس سلسلہ میں فارمرز کی جدید ٹیکنالوجی کے زریعے ٹریننگ کی بھی کی جائیگی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع پاکپتن رانا علیم انجم،ڈپٹی ڈائریکٹر عارفوالا ڈاکٹر سعید اختر اور ڈاکٹر علی عمار بھی موجودتھے۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں